1 اپریل 2015 - 15:58
ایران کی عراق کو تکریت کی آزادی پر مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے شہر تکریت کی مکمل آزادی اور دہشت گردوں کی اس شہر سے پسپائی اور شکست پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کے شہر تکریت کی مکمل آزادی اور دہشت گردوں کی اس شہر سے پسپائی اور شکست پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عراقی حکومت اور فوج قومی توانائیوں سے استفادہ کرتے ہوئے عراق سے دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت کو سلفی وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا ہے۔ عراقی فوج کے کمانڈر عبدالوہاب الساعدی نے کہا کہ داعش دہشت گرد یا تکریت میں ہلاک ہوگئے ہیں یا پھر تکریت سے بھاگ گئے ہیں۔ اس نے کہا کہ تکریت پر اس وقت عراقی فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

.......

/169